درود خضری

  • Admin
  • Jun 24, 2022

درود خضری حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی رحمۃ اللہ علیہ کا فرمودہ درود شریف ہے اور جو منبع فیوض و برکات ہے اور یہ تمام درودوں میں اسم اعظم کا درجہ رکھتا ہے۔ بارگاہ رسالت ﷺ کا منتخب شدہ اور پسندیدہ ہے۔

قرب مصطفویﷺ اس درود شریف کے قاری کے نصیبہ میں لکھ دیا جاتا ہے۔ اولیائے نقشبند کا مجاہدہ اور وظیفہ یہی درود شریف ہے جس سے پہلے ہی روز قرب محمدی ﷺ سے نواز دیا جاتا ہے۔ یہ درود شریف پڑھنے والے کی تربیت روح اقدس ﷺ سے ہوتی ہے یا وہ زیرتربیت حضرت خضرعلیہ السلام دے دیا جاتا ہے۔

 حضرت میاں شیر محمد نقشبندی مجددی شرقپوری کا اس درود شریف سے وابستگی کا یہ عالم تھا کہ روزانہ پانچ ہزار مرتبہ درود شریف پڑھتے اور پڑھاتے تھے۔ درود شریف پڑھنے والوںکو محبت اور خوشی سے فرشتہ کہتے۔

فرشتے بھی درودشریف کے جھڑے ہوئے نوری پھول ہیں۔ درود خضری یہ ہے۔

صَلَّی اللہُ عَلٰی حَبِیْبِہٖ سیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمْ۔

حضرت خضر علیہ السلام نے صاحب درودوسلام صلی اللہ علیہ وسلم سے درود خضری کی اجازت چاہی اور پائی۔

نوٹ:

درود خضری کو اگر روزانہ بعد نماز فجر ایک بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے تمام بچوں کو نہار منہ پلادیا جائے تو بچے فرماں بردار اور نیک ہوجائیں گے اور والدین کا حکم مانیں گے۔

 انشاء اللہ عزوجل